🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
320. سودة بنت زمعة رضي الله عنها
سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20452
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ح، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ شَاهِينَ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ح، وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، قَالُوا: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: مَا كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفَضِّلُ بَعْضَنَا عَلَى بَعْضٍ فِي الْقَسْمِ، وَكَانَ قَلَّ يَوْمٌ إِلَّا وَهُوَ يُطِيفُ بِنَا وَيَدْنُو مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنَّا مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا فَيَبِيتُ عِنْدَهَا، فَلَقَدْ قَالَتْ لَهُ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ وَكَانَتْ قَدْ يَئِسَتْ فَأَرَادَ أَنْ يُفَارِقَهَا فَقَالَتْ: يَوْمِي مِنْكَ وَنَصِيبِي لِعَائِشَةَ فَقَبِلَ ذَلِكَ مِنْهَا "، فَفِيهَا نَزَلَتْ: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (بن ابى الزناد)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باری کی تقسیم میں ہم میں سے کسی کو کسی پر فضیلت نہ دیتے، اور بمشکل ہی کوئی دن ایسا ہوتا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کے گرد چکر نہ لگاتے اور ہم میں سے ہر عورت کے قریب نہ جاتے، بغیر مباشرت کے، یہاں تک کہ اس کے پاس پہنچتے جس کی باری کا دن ہوتا تو اس کے پاس رات گزارتے۔ اور سودہ بنت زمعہ، جو سنِ یاس کو پہنچ چکی تھیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جدا کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا: آپ کے ہاں میری باری اور میرا حصہ عائشہ کے لیے ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ان سے قبول کر لیا۔“ چنانچہ انہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی طرف سے بے رغبتی یا روگردانی کا خوف رکھے تو دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ آپس میں کوئی صلح کر لیں۔“ [سورۃ النساء: 128] [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20452]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 31، حدیث 81»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20452 in Urdu