الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. هشام بن عروة، عن فاطمة باب
ہشام بن عروہ کی فاطمہ سے روایات — باب
حدیث نمبر: 20667
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَزِيغٍ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِحْدَانَا تَحِيضُ فِي ثَوْبِهَا وَتَرَى الدَّمَ فَقَالَ: إِذَا رَأَتْ إِحْدَاكُنَّ ذَلِكَ فِي ثَوْبِهَا فَلْتَقْرِضْهُ بِالْمَاءِ ثُمَّ لِتَنْضَحْهُ وَلْتُصَلِّ فِيهِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کسی کو اپنے کپڑے میں حیض آ جائے اور وہ خون دیکھے تو کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے کپڑے میں ایسا دیکھے تو وہ اسے پانی سے مَل دے، پھر اس پر چھینٹے مارے، پھر اس میں نماز پڑھ لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20667]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 111، حدیث 296»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20667 in Urdu