الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. جارية بن ظفر أبو نمران الحنفي
سیدنا جاریہ بن ظفر حنفی رضی اللہ عنہ، کنیت ابونمران
حدیث نمبر: 2075
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثَنَا دَهْثَمُ بْنُ قُرَّانٍ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى جَارِيَةَ بْنِ ظَفَرٍ، عَنْ جَارِيَةَ بْنِ ظَفَرٍ، أَنَّ أَخَوَيْنِ كَانَ بَيْنَهُمَا حِظَارٌ وَسَطَ دَارٍ فَمَاتَا وَتَرَكَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَقِبًا، فَادَّعَى عَقِبُ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَنَّ الْحِظَارَ لَهُ دُونَ صَاحِبِهِ، فَاخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرْسَلَ مَعَهُمَا حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ، فَقَضَى بِالْحِظَارِ لِمَنْ وَجَدَ مَعَاقِدَ الْقِمْطِ تَلِيهِ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ: " أَصَبْتَ أَوْ أَحْسَنْتَ.
سیدنا جاریہ بن ظفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو بھائیوں کے درمیان ایک گھر کے بیچ میں ایک باڑ تھی، وہ دونوں فوت ہو گئے اور دونوں میں سے ہر ایک نے اولاد چھوڑی، تو ہر ایک کی اولاد نے دعویٰ کیا کہ باڑ اسی کی ہے دوسرے کی نہیں۔ چنانچہ وہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا لے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو بھیجا، تو انہوں نے باڑ کا فیصلہ اس شخص کے حق میں دیا جس کی طرف رسیوں کی گرہیں تھیں، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے درست کیا“، یا ”تم نے اچھا کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2075]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 260، حدیث 2088»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2075 in Urdu