الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. جارية بن ظفر أبو نمران الحنفي
سیدنا جاریہ بن ظفر حنفی رضی اللہ عنہ، کنیت ابونمران
حدیث نمبر: 2077
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، عَنْ دَهْثَمِ بْنِ قُرَّانٍ، عَنْ نِمْرَانَ بْنِ جَارِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا قَطَعَ يَدَ رَجُلٍ مِنْ نِصْفِ الذِّرَاعِ فَخَاصَمَهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَى لَهُ بِخَمْسَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ وَقَالَ: " خُذْهَا بُورِكَ لَكَ فِيهَا.
نمران بن جاریہ اپنے والد سیدنا جاریہ بن ظفر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کا ہاتھ آدھی کلائی (بانہہ کے درمیان) سے کاٹ دیا، تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا لے کر آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پانچ ہزار درہم دلوائے اور فرمایا: ”یہ لے لو، اللہ تمہارے لیے اس میں برکت دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2077]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 260، حدیث 2090»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2077 in Urdu