الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
411. عبد الله بن عثمان بن خثيم، عن شهر بن حوشب
عبداللہ بن عثمان بن خثیم کی شہر بن حوشب سے روایات
حدیث نمبر: 20793
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، وَأَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيَّانِ قَالَا: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ، مَا يَحْمِلُكُمْ عَلَى أَنْ تَتَابَعُوا فِي الْكَذِبِ كَمَا يَتَتَابَعُ الْفَرَاشُ فِي النَّارِ، كُلُّ الْكَذِبِ يُكْتَبُ عَلَى ابْنِ آدَمَ إِلَّا ثَلَاثًا: رَجُلٌ كَذَبَ امْرَأَتَهُ لِيُرْضِيَهَا، وَرَجُلٌ كَذَبَ بَيْنَ اثْنَيْنِ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمَا، وَرَجُلٌ كَذَبَ فِي خَدِيعَةِ حَرْبٍ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اے لوگو! تمہیں کیا چیز اس بات پر آمادہ کرتی ہے کہ تم جھوٹ میں یکے بعد دیگرے پڑتے چلے جاؤ جیسے پروانے آگ میں پڑتے چلے جاتے ہیں، ابن آدم پر ہر جھوٹ لکھا جاتا ہے سوائے تین صورتوں کے: وہ آدمی جو اپنی بیوی کو راضی کرنے کے لیے جھوٹ بولے، وہ آدمی جو دو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے جھوٹ بولے، اور وہ آدمی جو جنگ کے دھوکے میں جھوٹ بولے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20793]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 166، حدیث 422»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20793 in Urdu