الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
430. بسرة بنت صفوان بن نوفل بن أسد بن عبد العزى بن قصي " خالة مروان بن الحكم وهي جدة عبد الملك بن مروان "
سیدہ بسرہ بنت صفوان بن نوفل بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قُصی رضی اللہ عنہا، مروان بن حکم کی خالہ اور عبدالملک بن مروان کی نانی
حدیث نمبر: 20877
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ: كَانَ عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فَسُئِلَ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ، فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا، فَبَعَثَ مَرْوَانُ بَعْضَ حَرَسِهِ إِلَى بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ، فَقَالَ: حَدَّثَتْنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا مَسَّ الرَّجُلُ فَرْجَهُ بِيَدِهِ فَلَا يُصَلِّي حَتَّى يَتَوَضَّأَ، فَرَجَعَ فَقَالَ: قَالَتْ: نَعَمْ فَكَانَ أَبِي بَعْدُ يَقُولُ: مَنْ مَسَّ رُفْغَهُ أَوْ أُنْثَيَيْهِ فَلْيَتَوَضَّأْ.
عروہ بیان کرتے ہیں کہ وہ مروان بن حکم کے پاس تھے کہ ان سے عضو تناسل چھونے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا، چنانچہ مروان نے اپنے کسی پہرے دار کو بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کی طرف بھیجا اور (مروان نے) کہا: انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے ہاتھ سے اپنی شرمگاہ چھوئے تو وہ نماز نہ پڑھے یہاں تک کہ وضو کر لے۔“ وہ (پہرے دار) واپس آیا اور کہا: انہوں نے کہا: ہاں۔ ہشام کہتے ہیں: اس کے بعد میرے والد (عروہ) کہا کرتے تھے: جو اپنی ران کا جوڑ یا فوطے چھوئے وہ وضو کر لے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20877]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 199، حدیث 507»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20877 in Urdu