الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
440. جدامة بنت وهب الأسدية
سیدہ جدامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20905
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ، قَالَتْ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَاسٍ وَهُوَ يَقُولُ: " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ فَنَظَرْتُ فِي فَارِسَ، وَالرُّومَ فَإِذَا هُمْ يُغِيلُونَ أَوْلَادَهُمْ فَلَا يَضُرُّ أَوْلَادَهُمْ شَيْئًا، ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ الْوَأْدُ الْخَفِيُّ، وَهُوَ إِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ.
سیدہ جذامہ بنت وہب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”میں نے غیلہ سے منع کرنے کا ارادہ کیا، پھر میں نے فارس اور روم کے لوگوں کو دیکھا تو وہ اپنی اولاد کے ساتھ غیلہ کرتے ہیں مگر اس سے ان کی اولاد کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔“ پھر لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پوشیدہ وأد (زندہ دفن کرنا) ہے، اور یہی (اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں مذکور) ہے: اور جب زندہ دفن کی گئی بچی سے پوچھا جائے گا [سورۃ التکویر: 8] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20905]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 209، حدیث 535»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20905 in Urdu