الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
460. خولة بنت اليمان العبسية أخت حذيفة ويقال فاطمة
سیدہ خولہ بنت یمان عبسیہ رضی اللہ عنہا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن، انہیں فاطمہ بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 20997
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ، قَالَتْ: دَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِي نِسَاءِ الْمُهَاجِرَاتِ نَعُودُهُ وَهُوَ مَحْمُومٌ فَأَمَرَ بِسِقَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَعُلِّقَ عَلَى شَجَرَةٍ فَجَعَلَ الْمَاءَ يَقْطُرُ عَلَى فُؤَادِهِ مِنْ شِدَّةِ مَا يَجِدُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ لَوْ دَعَوْتَ اللهَ كَشَفَ مَا بِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَشَدُّ النَّاسِ بَلَاءً الْأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ".
ابو عبیدہ بن حذیفہ کی پھوپھی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم مہاجر عورتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی سے بھرا ہوا ایک مشکیزہ درخت پر لٹکانے کا حکم دیا، تو پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف کی شدت کے باعث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر ٹپکنے لگا، تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کاش آپ اللہ سے دعا کرتے کہ وہ آپ کی یہ تکلیف دور کر دے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ آزمائش انبیاء کو ہوتی ہے، پھر ان کے بعد آنے والوں کو، پھر ان کے بعد آنے والوں کو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20997]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 245، حدیث 627»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20997 in Urdu