الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
460. خولة بنت اليمان العبسية أخت حذيفة ويقال فاطمة
سیدہ خولہ بنت یمان عبسیہ رضی اللہ عنہا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن، انہیں فاطمہ بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 21001
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوعَكُ وَقَدْ عَلَّقَ سِقَاءً يَقْطُرُ عَلَى فُؤَادِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا هَذَا؟، فَقَالَ: إِنَّا مَعْشَرَ الْأَنْبِيَاءِ يُضَاعَفُ عَلَيْنَا الْبَلَاءُ ".
سیدہ خولہ بنت الیمان رضی اللہ عنہا (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن) سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مشکیزہ لٹکا رکھا تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر پانی ٹپک رہا تھا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم انبیاء کی جماعت پر آزمائش دگنی کر دی جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21001]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 246، حدیث 631»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21001 in Urdu