الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
475. رائطة بنت عبد الله الثقفية امرأة عبد الله بن مسعود
سیدہ رائطہ بنت عبداللہ ثقفیہ رضی اللہ عنہا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زوجہ
حدیث نمبر: 21040
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الثَّقَفِيِّ، أَنَّ رَائِطَةَ، أُخْتَ عَبْدِ اللهِ الثَّقَفِيَّةَ كَانَتْ تَحْتَ ابْنِ مَسْعُودٍ وَكَانَتِ امْرَأَةً صَنَاعًا تَصْنَعُ فَتَبِيعُ مِنْ صَنْعَتِهَا، فَقَالَتْ لِابْنِ مَسْعُودٍ: إِنَّكَ قَدْ شَغَلْتَنِي أَنْتَ وَوَلَدُكَ عَنِ النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللهِ فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أُنْفِقَ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَقَالَ: مَا أُحِبُّ أَنْ تَفْعَلِي إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكِ فِي ذَلِكَ أَجْرٌ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَنْفِقِي عَلَيْهِمْ ؛ فَإِنَّ لَكِ أَجْرَ مَا أَنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ ".
عبیداللہ بن عبداللہ ثقفی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ رائطہ رضی اللہ عنہا، جو عبداللہ ثقفی کی بہن تھیں، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔ وہ ایک ہنرمند خاتون تھیں، چیزیں بناتیں اور اپنی دستکاری میں سے بیچتی تھیں۔ انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: تم اور تمہاری اولاد مجھے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے روک دیتے ہو، اس لیے میں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کر پاتی۔ انہوں نے کہا: اگر اس میں تمہارے لیے اجر نہ ہو تو میں نہیں چاہتا کہ تم ایسا کرو۔ (وہ کہتی ہیں:) چنانچہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان پر خرچ کرو، تمہارے لیے وہی اجر ہے جو تم نے ان پر خرچ کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21040]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 264، حدیث 670»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21040 in Urdu