الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
478. عبد الله بن محمد بن عقيل، عن الربيع
عبداللہ بن محمد بن عقیل کی سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21046
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " يَأْتِينَا فَنَأْتِيهِ بِمِيضَأَةٍ لَنَا فِيهَا مَاءٌ يَأْخُذُ بِمُدِّ الْمَدِينَةِ مُدًّا وَنِصْفًا أَوْ ثُلُثًا، فَأَصُبُّ عَلَيْهِ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَيُمَضْمِضُ، وَيَسْتَنْشِقُ، وَيَغْسِلُ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَمْسَحُ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً، وَيَمْسَحُ بِأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا، وَيُطَهِّرُ قَدَمَيْهِ ".
سیدہ رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ بن عفراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لاتے تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنا وضو کا برتن لے آتے جس میں مدینے کے مد کے حساب سے ڈیڑھ مد یا ایک مد اور تہائی پانی ہوتا، ”میں اس میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ تین بار دھوتے، کلی کرتے، ناک میں پانی ڈالتے، اپنا چہرہ تین بار دھوتے، اپنے سر کا ایک بار مسح کرتے، اپنے کانوں کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کرتے، اور اپنے دونوں پاؤں پاک کرتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21046]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 267، حدیث 676»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21046 in Urdu