الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
481. خالد بن ذاكوان أبو الحسين البصري، عن الربيع
خالد بن ذاکوان، ابوحسین بصری، کی سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21070
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَكْوَانَ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ، قَالَتْ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَبِيحَةَ يَوْمِ عَاشُورَاءَ إِلَى قُرَى الْأَنْصَارِ الَّتِي حَوْلَ الْمَدِينَةِ: مَنْ كَانَ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ كَانَ أَصْبَحَ مُفْطِرًا فَلْيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ " " فَكُنَّا نَصُومُهُ وَيَصُومُ صِبْيَانُنَا الصِّغَارُ، وَنَجْعَلُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ، وَنَذْهَبُ بِهِنَّ إِلَى الْبُسْتَانِ، وَإِذَا بَكَى أَحَدُهُمْ عَلَى الطَّعَامِ أَعْطَيْنَاهُ ذَاكَ حَتَّى يَكُونَ عِنْدَ الْإِفْطَارِ.
سیدہ رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ بن عفراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: عاشوراء کے دن کی صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے اردگرد انصار کی بستیوں میں یہ پیغام بھیجا: ”جو صبح سے روزہ دار ہو وہ اپنا روزہ پورا کرے، اور جو صبح روزے کے بغیر ہو وہ باقی دن روزہ رکھے۔“ چنانچہ ہم اس دن روزہ رکھتے، اور ہمارے چھوٹے بچے بھی روزہ رکھتے، اور ہم ان کے لیے اُون سے ایک کھلونا بنا دیتے اور انہیں باغ میں لے جاتے، اور جب ان میں سے کوئی کھانے کے لیے روتا تو ہم وہ کھلونا اسے دے دیتے یہاں تک کہ افطار کا وقت ہو جاتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21070]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 275، حدیث 700»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21070 in Urdu