🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
495. سبيعة بنت الحارث الأسلمية، ما أسندت سبيعة بنت الحارث
سیدہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ رضی اللہ عنہا؛ سیدہ سبیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21115
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، وَعَمْرِو بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّهُمَا: كَتَبَا إِلَى سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ الْأَسْلَمِيَّةِ يَسْأَلَانِهَا: عَنْ أَمْرِهَا، فَكَتَبَتْ إِلَيْهِمَا أَنَّهَا وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ، فَهُيِّأَتْ لِطَلَبِ الْخَيْرِ، فَمَرَّ بِهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ، فَقَالَ: قَدْ أَسْرَعْتِ اعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، اسْتَغْفِرْ لِي فَقَالَ: " وَمَا ذَاكَ؟ " فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ: إِنْ وَجَدْتِ زَوْجًا صَالِحًا فَتَزَوَّجِي.
مسروق اور عمرو بن عتبہ رحمہما اللہ نے سیدہ سُبَیعہ بنت حارث اسلمیہ رضی اللہ عنہا کو خط لکھ کر ان کے معاملے کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے انہیں لکھا کہ انہوں نے اپنے شوہر کی وفات کے پچیس (دن) بعد بچہ جنا، پھر وہ خیر (یعنی نکاح) کی طلب کے لیے تیار ہوئیں، تو ان کے پاس سے ابوالسنابل بن بعکک گزرے اور کہا: تم نے جلدی کر دی، دونوں مدتوں میں سے آخری، یعنی چار مہینے دس دن، عدت گزارو۔ (سُبَیعہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:) چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے لیے استغفار کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیا بات ہے؟“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری بات بتائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں کوئی نیک شوہر مل جائے تو نکاح کر لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21115]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 293، حدیث 745»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21115 in Urdu