الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
503. سعدى امرأة أخرى لم تنسب
ایک اور سعدیٰ، جن کا نسب معلوم نہیں
حدیث نمبر: 21143
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، قَالَ: ثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسْعَدَ الْعَمِّيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ جَدَّتِهِ سُعْدَى أَوْ أَسْمَاءَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَخَلَ عَلَى ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ لَهَا: " يَا عَمَّةُ حُجِّي " فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ ثَقِيلَةٌ، وَإِنِّي أَخَافُ الْحَبْسَ فَقَالَ: حُجِّي وَاشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّيَ حَيْثُ حُبِسْتُ.
سیدہ سُعدیٰ یا اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور ان سے فرمایا: ”اے پھوپھی! حج کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: میں بھاری (بدن والی) عورت ہوں، اور مجھے روکے جانے کا خدشہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج کرو، اور شرط لگا لو کہ میں وہیں سے احرام کھول دوں گی جہاں روک لی جاؤں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21143]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 304، حدیث 773»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21143 in Urdu