الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
521. باب الضاد — ما أسندت ضباعة
باب الضاد — سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا کی مرویات
حدیث نمبر: 21212
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَشْتَكِي، فَذَكَرْتُ لَهُ الْحَجَّ فَقَالَ: حُجِّي وَاشْتَرِطِي اللَّهُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي.
سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس حال میں کہ میں بیمار تھی، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حج کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج کرو اور شرط لگا لو: اے اللہ! میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21212]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 336، حدیث 842»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21212 in Urdu