الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
553. عامر الشعبي، عن فاطمة بنت قيس
عامر شعبی کی سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21338
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلُ، وَعَلَّانُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ مَا غَمَّهُ، وَالْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ، قَالُوا: ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْمُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ، ثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ زِيَادِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَقْتٍ لَمْ يَكُنْ يَخْطُبُنَا فِي مِثْلِهِ، فَقَالَ: مَا خَطَبْتُكُمْ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ إِلَّا بِخَبَرٍ أَتَانِي، أَخْبَرَنِي تَمِيمٌ الدَّارِيُّ، أَنَّ بَنِي عَمٍّ لَهُ رَكِبُوا الْبَحْرَ فَكُسِرَتْ سَفِينَتُهُمْ بِجَزِيرَةٍ فِي الْبَحْرِ، فَإِذَا هُمْ بِدَابَّةٍ، قَالُوا: مَا أَنْتِ؟ قَالَتْ: أَنَا الْجَسَّاسَةُ وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسے وقت خطبہ دیا جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر خطبہ نہیں دیا کرتے تھے، تو فرمایا: ”میں نے اس وقت تمہیں صرف اس خبر کی وجہ سے خطبہ دیا جو مجھے پہنچی ہے، مجھے تمیم داری نے بتایا کہ اس کے چچازاد بھائی سمندر میں سوار ہوئے تو ان کا جہاز سمندر کے ایک جزیرے کے پاس ٹوٹ گیا، تو انہیں ایک جانور ملا، انہوں نے پوچھا: تم کیا ہو؟ اس نے کہا: میں جساسہ ہوں۔“ اور راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21338]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 401، حدیث 970»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21338 in Urdu