الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
574. عبد الرحمن بن أبي رافع، عن أم هانئ
عبدالرحمن بن ابی رافع کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21428
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ، خَرَجَتْ مُتَبَرِّجَةً قَدْ بَدَا قُرْطَاهَا، فَقَالَ لَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: اعْلَمِي فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَا يُغْنِي عَنْكِ شَيْئًا، فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ شَفَاعَتِي لَا تَنَالُ أَهْلَ بَيْتِي، وَإِنَّ شَفَاعَتِي تَنَالُ حَا، وَحُكْمَ [ حَا، وَحُكْمَ قَبِيلَتَانِ ] ".
عبدالرحمٰن بن ابی رافع بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا زینت ظاہر کیے ہوئے باہر نکلیں، ان کی دونوں بالیاں نظر آ رہی تھیں، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: جان لو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں کچھ فائدہ نہیں دے سکتے، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ گمان کرتے ہیں میری شفاعت میرے اہل بیت تک نہیں پہنچتی، حالانکہ میری شفاعت حا اور حکم تک بھی پہنچتی ہے۔“
حا اور حکم دو قبیلوں کے نام ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21428]
حا اور حکم دو قبیلوں کے نام ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21428]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 434، حدیث 1060»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21428 in Urdu