🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
581. أبو فاختة سعيد بن علاقة، عن أم هانئ
ابوفاختہ، سعید بن علاقہ، کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21438
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ السَّرَّاجُ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ، ثَنَا أَبُو النَّضْرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْعَمِّيُّ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ قَدْ عَلَاهُ الْغُبَارُ، فَأَمَرَ بِقَصْعَةٍ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْعَجِينِ، فَسَكَبْتُ فِيهَا، فَأَمَرَ بِثَوْبٍ فِيمَا بَيْنِي، وَبَيْنَهُ فَسُتِرَ، وَقَامَ فَأَفَاضَ عَلَيْهِ الْمَاءَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ قَالَ مُجَاهِدٌ: فَحَدَّثْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: " هِيَ صَلَاةُ الْإِشْرَاقِ.
مجاہد رحمہ اللہ سعید سے، وہ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: فتحِ مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر گرد و غبار چھایا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا، گویا میں اس میں آٹے کا نشان دیکھ رہی ہوں، تو میں نے اس میں پانی ڈالا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور اپنے درمیان ایک کپڑے سے پردہ کرنے کا حکم دیا تو پردہ کیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور اپنے اوپر پانی بہایا، پھر کھڑے ہو کر چاشت کی آٹھ رکعتیں پڑھیں۔ مجاہد کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنائی تو انہوں نے فرمایا: ”یہ صلاۃ الاشراق ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21438]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 438، حدیث 1070»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21438 in Urdu