الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
607. لبيسة بنت كعب ويقال بنت حرب أم عمارة الأنصارية من بني النجار
سیدہ لبیسہ بنت کعب رضی اللہ عنہا، انہیں بنت حرب بھی کہا جاتا ہے، ام عمارہ انصاریہ، بنو نجار سے
حدیث نمبر: 21512
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ لَيْلَى، مَوْلَاةٍ لَهُمْ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا، فَدَعَتْ لَهُ بِطَعَامٍ، فَدَعَاهَا تَأْكُلُ مَعَهُ فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ، فَقَالَ: إِنَّ " الصَّائِمَ إِذَا أُكِلَ فِي بَيْتِهِ، دَعَتْ لَهُ الْمَلَائِكَةُ، حَتَّى يَقْضُوا أَكْلَهُمْ وَيَفْرَغُوا.
سیدہ ام عمارہ بنت کعب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا منگوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی اپنے ساتھ کھانے کی دعوت دی، تو انہوں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب روزہ دار کے گھر میں لوگ کھانا کھاتے ہیں تو فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنا کھانا مکمل کر لیں اور فارغ ہو جائیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21512]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 30، حدیث 49»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21512 in Urdu