الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
608. ميمونة بنت سعد خادمة النبي صلى الله عليه وسلم
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا، نبی کریم ﷺ کی خادمہ
حدیث نمبر: 21522
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ الرَّاسِبِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّرَائِفِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ آمِنَةَ بِنْتِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَفْتِنَا يَا رَسُولَ اللهِ عَنْ رَجُلٍ نَسِيَ الصَّلَاةَ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ غَرَبَتْ، مَا كَفَّارَتُهَا؟ قَالَ: إِذَا ذَكَرَهَا فَلْيُصَلِّهَا، وَلْيُحْسِنْ صَلَاتَهَا وَلْيَتَوَضَّأْ، وَلْيُحْسِنْ وُضُوءَهُ، فَذَلِكَ كَفَّارَتُهُ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں اس آدمی کے بارے میں فتویٰ دیجیے جو نماز بھول گیا یہاں تک کہ سورج طلوع یا غروب ہو گیا، اس کا کفارہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اسے یاد آئے تو وہ نماز پڑھے اور اچھی طرح پڑھے، اور وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، یہی اس کا کفارہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21522]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 35، حدیث 59»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21522 in Urdu