الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
613. مليكة بنت عمرو السعدية
سیدہ ملیکہ بنت عمرو سعدیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21542
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِي عَنْ مُلَيْكَةَ بِنْتِ عَمْرٍو الزَّيْدِيَّةِ مِنْ وَلَدِ زَيْدِ اللهِ بْنِ سَعْدٍ قَالَتِ: اشْتَكَيْتُ وَجَعًا فِي حَلْقِي، فَأَتَيْتُهَا فَوَضَعَتْ لِي سَمْنَ بَقَرَةٍ، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَلْبَانُهَا شِفَاءٌ، وَسَمْنُهَا دَوَاءٌ، وَلُحُومُهَا دَاءٌ.
زہیر رحمہ اللہ کے گھرانے کی ایک خاتون کہتی ہیں: مجھے گلے میں تکلیف ہوئی تو میں سیدہ ملیکہ بنت عمرو زیدیہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، جو زید اللہ بن سعد کی اولاد میں سے تھیں، انہوں نے میرے لیے گائے کا گھی رکھا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا دودھ شفا ہے، اس کا گھی دوا ہے، اور اس کا گوشت بیماری ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21542]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 42، حدیث 79»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21542 in Urdu