الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
623. باب النون — باب
باب النون — باب
حدیث نمبر: 21590
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبَّادٍ الْكَرْمَانِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نُخْرِجَ يَوْمَ الْفِطْرِ الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الصَّلَاةَ، وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ، وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللهِ فَإِذَا كَانَتْ إِحْدَانَا لَيْسَ لَهَا جِلْبَابٌ؟ قَالَ: تُلْبِسُهَا أُخْتُهَا جِلْبَابَهَا ".
حفصہ بنت سیرین رحمہا اللہ سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عید الفطر کے دن جوان کنواری لڑکیوں، پردہ نشین عورتوں اور حیض والی عورتوں کو نکالیں۔ البتہ حیض والی عورتیں نماز سے الگ رہتیں مگر بھلائی اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوتیں۔ ایک عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہ ہو تو کیا خیال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی بہن اپنی چادر اسے پہنا دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21590]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 57، حدیث 127»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21590 in Urdu