الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
646. أم مبشر الأنصارية
سیدہ ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21722
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى أُمِّ مُبَشِّرٍ فِي نَخْلٍ، فَقَالَ: " مَنْ غَرَسَ هَذَا النَّخْلَ أَمُسْلِمٌ أَوْ كَافِرٌ؟ " قَالَتْ: بَلْ مُسْلِمٌ، قَالَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْكُلُ مِنْهُ دَابَّةٌ أَوْ طَائِرٌ أَوْ إِنْسَانٌ إِلَّا كَانَ لَهُ صَدَقَةٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا کے پاس ایک باغ میں تشریف لائے، تو فرمایا: ”یہ کھجور کے درخت کس نے لگائے ہیں، مسلمان نے یا کافر نے؟“ انہوں نے کہا: بلکہ مسلمان نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی کوئی درخت لگائے یا کھیتی بوئے، پھر اس میں سے کوئی جانور، پرندہ یا انسان کھائے، تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21722]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 100، حدیث 260»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21722 in Urdu