الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
646. أم مبشر الأنصارية
سیدہ ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21725
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا فِي نَخْلٍ لِي، فَقَالَ: " مَنْ غَرَسَ هَذَا النَّخْلَ، أَمُسْلِمٌ أَمْ كَافِرٌ؟ " قُلْتُ: لَا، بَلْ مُسْلِمٌ، فَقَالَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا فَيَأْكُلُ مِنْهُ طَائِرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ سَبُعٌ أَوْ دَابَّةٌ إِلَّا كَانَ لَهُ صَدَقَةً.
سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں اپنے کھجور کے باغ میں تھی، تو فرمایا: ”یہ کھجور کا درخت کس نے لگایا ہے، مسلمان نے یا کافر نے؟“ میں نے کہا: نہیں، بلکہ مسلمان نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی کوئی درخت لگائے، پھر اس میں سے کوئی پرندہ، انسان، درندہ یا جانور کھائے، تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21725]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 101، حدیث 263»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21725 in Urdu