الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
681. أم الحصين الأحمسية
سیدہ ام حصین احمسیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21846
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَإِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ يَقُودُكُمْ بِكِتَابِ اللهِ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ. قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ بَعْدَ الثَّالِثَةِ. وَلِلْمُقَصِّرِينَ.
سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”سنو اور اطاعت کرو، اگرچہ تم پر ایک غلام حاکم بنا دیا جائے جو تمہیں اللہ کی کتاب کے مطابق چلائے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے بھی سنا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین بار فرمایا۔ لوگوں نے عرض کیا: اور بال کتروانے والوں کو؟ تیسری بار کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں کو بھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21846]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 158، حدیث 384»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21846 in Urdu