الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
710. أبو الحسن مولى أم قيس، عن أم قيس
ابوحسن، سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 21908
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ مَوْلَى أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ أَنَّهَا قَالَتْ: تُوُفِّيَ ابْنِي، فَجَزِعْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ لِلَّذِي يُغَسِّلُهُ لَا تُغَسِّلِ ابْنِي بِالْمَاءِ الْبَارِدِ، فَتَقْتُلَهُ فَانْطَلَقَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَخْبَرَهُ بِقَوْلِهَا، فَتَبَسَّمَ ثُمَّ قَالَ: مَا قَالَتْ طَالَ عُمُرُهَا؟ فَلَا نَعْلَمُ امْرَأَةً عُمِّرَتْ مَا عُمِّرَتْ.
ابوالحسن، ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، ان سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میرا بیٹا فوت ہو گیا تو میں اس پر بہت بے چین ہوئی، میں نے اسے غسل دینے والے سے کہا: میرے بیٹے کو ٹھنڈے پانی سے غسل نہ دینا کہیں تم اسے مار نہ ڈالو۔ سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی یہ بات بتائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے، پھر فرمایا: ”اس نے کیا کہا! اس کی عمر دراز ہو۔“ (راوی کہتے ہیں:) ہم کسی ایسی عورت کو نہیں جانتے جس نے اتنی طویل عمر پائی ہو جتنی ام قیس رضی اللہ عنہا نے پائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21908]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 182، حدیث 446»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21908 in Urdu