الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2552
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ نُصَيْرٍ الْأَصْبَهَانِيَّانِ، قَالَا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ وَسِيمٍ، ثَنَا أَبُو شَدَّادٍ، قَالَ: كُنْتُ أُلَاعِبُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ بِالْمَدَاحِي، فَإِذَا مَا دَحَانِي رَكِبَانِي، وَإِذَا مَادَحْتُهُمَا قَالَا: تَرْكَبُ بِضْعَةً مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "؟.
ابوشداد کہتے ہیں: میں سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے ساتھ مداحی (پھینکنے کا ایک کھیل) کھیلا کرتا تھا، تو جب وہ مجھے ہرا دیتے تو مجھ پر سوار ہو جاتے، اور جب میں انہیں ہرا دیتا تو وہ کہتے: ”کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جگر گوشے پر سوار ہو گے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2552]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 28، حدیث 2565»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2552 in Urdu