🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2669
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِرْسٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْيَمَامِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ، فَلَمَّا كَانَ فِي الرَّابِعَةِ أَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ حَتَّى رَكِبَا عَلَى ظَهْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَهُمَا بَيْنَ يَدَيْهِ، وَأَقْبَلَ الْحُسَيْنُ، فَحَمَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَسَنَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْمَنِ، وَالْحُسَيْنَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْسَرِ، ثُمَّ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ جَدًّا وَجَدَّةً؟ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ عَمًّا وَعَمَّةً؟ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ خَالًا وَخَالَةً؟ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ أَبًا وَأُمًّا؟ هُمَا الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ، جَدُّهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَدَّتُهُمَا خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَأُمُّهُمَا فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُوهُمَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَعَمُّهُمَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَعَمَّتُهُمَا أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ، وَخَالُهُمَا الْقَاسِمُ ابْنُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَخَالَاتُهُمَا زَيْنَبُ، وَرُقَيَّةُ، وَأُمُّ كُلْثُومٍ بَنَاتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَدُّهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُوهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَعَمُّهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَعَمَّتُهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَخَالَاتُهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ أَحَبَّهُمَا فِي الْجَنَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی، جب چوتھی رکعت میں تھے تو حسن اور حسین آگے آئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ پر سوار ہو گئے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو انہیں اپنے سامنے بٹھایا، اور سیدنا حسین آگے بڑھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن کو اپنے دائیں کندھے پر اور سیدنا حسین کو اپنے بائیں کندھے پر اٹھا لیا، پھر فرمایا: ”اے لوگو! کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ نانا اور نانی کے اعتبار سے سب سے بہتر لوگ کون ہیں؟ کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ چچا اور پھوپھی کے اعتبار سے سب سے بہتر لوگ کون ہیں؟ کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ ماموں اور خالہ کے اعتبار سے سب سے بہتر لوگ کون ہیں؟ کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ باپ اور ماں کے اعتبار سے سب سے بہتر لوگ کون ہیں؟ وہ حسن اور حسین ہیں: ان کے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور ان کی نانی خدیجہ بنت خویلد ہیں، اور ان کی ماں فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور ان کے والد علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں، اور ان کے چچا جعفر بن ابی طالب ہیں، اور ان کی پھوپھی ام ہانی بنت ابی طالب ہیں، اور ان کے ماموں قاسم بن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور ان کی خالائیں زینب، رقیہ اور ام کلثوم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیاں ہیں۔ ان کے نانا جنت میں ہیں، ان کے والد جنت میں ہیں، ان کے چچا جنت میں ہیں، ان کی پھوپھی جنت میں ہیں، ان کی خالائیں جنت میں ہیں، اور یہ دونوں جنت میں ہیں، اور جو ان سے محبت رکھے وہ بھی جنت میں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2669]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 66، حدیث 2682»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2669 in Urdu