الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. أبو الحوراء عن الحسن بن علي رضي الله عنه
ابوالحوراء کی سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2697
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: مَا تَذْكُرُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: أَذْكُرُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّنِي أَخَذْتُ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ، فَجَعَلْتُهَا فِي فِيَّ، فَنَزَعَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلُعَابِهَا، فَجَعَلَهَا فِي التَّمْرِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا عَلَيْكَ مِنْ هَذِهِ التَّمْرَةِ لِهَذَا الصَّبِيِّ؟ فَقَالَ: إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ.
ابوالحوراء رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کون سی بات یاد ہے؟ فرمایا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات یاد ہے کہ میں نے صدقے کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لی اور اپنے منہ میں رکھ لی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کے لعاب سمیت نکال لیا، پھر اسے دوسری کھجوروں میں ڈال دیا، تو عرض کیا گیا: یا رسول اللہ، اس بچے کو اس ایک کھجور سے کیا نقصان ہوتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم آلِ محمد پر صدقہ حلال نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2697]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 76، حدیث 2710»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2697 in Urdu