الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. عطاء بن أبي رباح عن الحسن بن علي
عطاء بن ابی رباح کی سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2742
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ أَبِي سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً. فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَكَيْفَ يَرَى بَعْضُنَا بَعْضًا؟ قَالَ: " إِنَّ الْأَبْصَارَ يَوْمَئِذٍ شَاخِصَةٌ ". فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَسْتُرَ عَوْرَتِي. قَالَ: " اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتَهَا.
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگ ننگے پاؤں اور برہنہ اٹھائے جائیں گے۔“ ایک عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ، پھر ہم ایک دوسرے کو کیسے دیکھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس دن نگاہیں (اوپر) اٹھی رہ جائیں گی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی، تو اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ، اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ میری شرمگاہ کو چھپا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کی شرمگاہ کو چھپا دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2742]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 90، حدیث 2755»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2742 in Urdu