الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. حبيب بن أبي ثابت عن حكيم بن حزام
حبیب بن ابی ثابت کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3120
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّهِيدِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ يَشْتَرِي لَهُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ، فَاشْتَرَاهَا ثُمَّ بَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ، فَاشْتَرَى شَاةً بِدِينَارٍ وَجَاءَ بِدِينَارٍ، " فَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَرَكَةِ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِالدِّينَارِ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دینار دے کر قربانی کا جانور خریدنے بھیجا، انہوں نے وہ جانور خرید کر دو دینار میں بیچ دیا، پھر ایک دینار میں (دوسری) بکری خرید لی اور باقی ایک دینار لے آئے، ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی اور انہیں حکم دیا کہ وہ وہ دینار صدقہ کر دیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3120]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 205، حدیث 3133»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3120 in Urdu