الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. حكيم بن معاوية النميري
سیدنا حکیم بن معاویہ نمیری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3134
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنِ السَّفْرِ بْنِ نُسَيْرٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بِمَ أَرْسَلَكَ رَبُّنَا؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ تَعْبُدَ اللهَ وَلَا تُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، وَكُلُّ مُسْلِمٍ مِنْ مُسْلِمٍ حَرَامٌ، يَا حَكِيمُ بْنَ مُعَاوِيَةَ، هَذَا دِينُكَ، أَيْنَمَا تَكُنْ يَكْفِكَ.
سیدنا حکیم بن معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے رب نے آپ کو کس چیز کے ساتھ بھیجا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، اور ہر مسلمان دوسرے مسلمان پر (یعنی اس کا خون و مال) حرام ہے، اے حکیم بن معاویہ! یہی تمہارا دین ہے، تم جہاں بھی رہو، یہی تمہارے لیے کافی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3134]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 207، حدیث 3147»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3134 in Urdu