الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. باب النهي والتغليظ على سباب المسلمين، وهجرانهم وقتالهم، وغير ذلك
مسلمانوں کو گالی دینے، ان سے تعلق توڑنے اور ان سے لڑنے کی ممانعت اور اس پر سخت وعید کا بیان
حدیث نمبر: 324
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أَبِي كَانَ يَصِلُ الرَّحِمَ، وَكَانَ وَكَانَ، فَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: فِي النَّارِ، فَكَأَنَّ الْأَعْرَابِيَّ وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَيْنَ أَبُوكَ؟ قَالَ: حَيْثُ مَا مَرَرْتَ بِقَبْرِ كَافِرٍ فَبَشِّرْهُ بِالنَّارِ قَالَ: فَأَسْلَمَ الْأَعْرَابِيُّ بَعْدُ، فَقَالَ: لَقَدْ كَلَّفَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَعَبًا، مَا مَرَرْتُ بِقَبْرِ كَافِرٍ إِلَّا بَشَّرْتُهُ بِالنَّارِ.
عامر بن سعد اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اعرابی نے آ کر کہا: میرے والد صلہ رحمی کرتے تھے اور ایسے ایسے اچھے کام کرتے تھے، تو وہ کہاں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم میں۔ اعرابی کو اس بات سے تکلیف محسوس ہوئی، تو اس نے کہا: یا رسول اللہ! تو آپ کے والد کہاں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں کہیں بھی تمہارا گزر کسی کافر کی قبر سے ہو، اسے جہنم کی بشارت دے دینا۔“ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد وہ اعرابی مسلمان ہو گیا، اور کہنے لگا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک مشقت میں ڈال دیا ہے، میرا جب بھی کسی کافر کی قبر سے گزر ہوتا ہے تو میں اسے جہنم کی بشارت دیتا ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 324]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 145، حدیث 326»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 324 in Urdu