الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. معبد بن خالد الجدلي عن حارثة
معبد بن خالد جدلی کی سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3245
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ جَدِّي بِخَطِّهِ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنِي مِسْعَرٌ، ثَنَا مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ وَالْمُسْتَوْرِدِ الْفِهْرِيِّ، قَالَا: قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُسْتَكْبِرٍ.
سیدنا حارثہ بن وہب اور سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنتیوں کی خبر نہ دوں؟ ہر وہ کمزور شخص جسے لوگ کمزور سمجھتے ہوں، اگر وہ اللہ کی قسم کھا لے تو اللہ اسے سچا کر دکھائے۔ کیا میں تمہیں جہنمیوں کی خبر نہ دوں؟ ہر سخت مزاج، موٹا اور متکبر شخص۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3245]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 236، حدیث 3258»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3245 in Urdu