الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. عطاء بن يسار عن أبي واقد
عطاء بن یسار کی سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3289
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ، قَالَا: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَبَّرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، قَالَ: كُنَّا نَكُونُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ شَيْءٌ أَخْبَرَنَا بِهِ، فَقَالَ: رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ: " نَزَلَتْ عَلَيَّ آيَةٌ: إِنَّا أَنْزَلْنَا الْمَالَ لِإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَلَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادٍ ابْتَغَى إِلَيْهِ ثَانِيًا، وَلَوْ كَانَ ثَانِيًا لَابْتَغَى إِلَيْهِ ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ نَفْسَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ ".
وَخَالَفَ رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ هِشَامَ بْنَ سَعْدٍ وَابْنَ مُجَبَّرٍ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ.
وَخَالَفَ رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ هِشَامَ بْنَ سَعْدٍ وَابْنَ مُجَبَّرٍ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوا کرتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچھ نازل ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس کی خبر دیتے، ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر ایک آیت نازل ہوئی ہے: ہم نے مال نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے اتارا ہے، اور اگر ابن آدم کے پاس ایک وادی مال ہو تو وہ دوسری کی تلاش کرے گا، اور اگر دوسری بھی ہو تو تیسری کی تلاش کرے گا، اور ابن آدم کا نفس مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھرتی، اور اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ربیعہ بن عثمان نے اس حدیث کی سند میں ہشام بن سعد اور ابن محبر کی مخالفت کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3289]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ربیعہ بن عثمان نے اس حدیث کی سند میں ہشام بن سعد اور ابن محبر کی مخالفت کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3289]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 247، حدیث 3302»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3289 in Urdu