🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. الحارث بن عمرو السهمي
سیدنا حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3339
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ حُصَيْنٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنِي زُرَارَةُ بْنُ كُرَيْمٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو السَّهْمِيِّ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ، وَكَانَ الْحَارِثُ رَجُلًا جَسِيمًا، فَنَزَلَ إِلَيْهِ الْحَارِثُ، فَدَنَا مِنْهُ حَتَّى حَاذَى وَجْهَهُ بِرُكْبَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَهْوَى نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ وَجْهَ الْحَارِثِ، فَمَا زَالَتْ نُضْرَةٌ عَلَى وَجْهِ الْحَارِثِ حَتَّى هَلَكَ، فَقَالَ لَهُ الْحَارِثُ: يَا نَبِيَّ اللهِ ادْعُ اللهَ لِي. فَقَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا. فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عَبْدِ الْوَارِثِ.
سیدنا حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی عضباء پر سوار تھے، اور حارث رضی اللہ عنہ بھاری بھرکم جسم کے آدمی تھے، تو وہ (سواری سے) اتر کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے یہاں تک کہ ان کا چہرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے کے برابر آ گیا، تو نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھک کر حارث رضی اللہ عنہ کے چہرے پر ہاتھ پھیرا، تو حارث رضی اللہ عنہ کے چہرے کی رونق تادمِ مرگ برقرار رہی، اس پر حارث رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا نبی اللہ! میرے لیے دعا فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمیں بخش دے۔“ پھر راوی نے عبدالوارث کی حدیث جیسا باقی مضمون بیان کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3339]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 262، حدیث 3352»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3339 in Urdu