الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
163. عبد الرحمن بن غنم عن أبي مالك الأشعري
عبدالرحمن بن غنم کی سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3406
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ الْحَكَمِيِّ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ غَنْمٍ الْأَشْعَرِيَّ قَدِمَ دِمَشْقَ، فَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ عِصَابَةٌ مِنَّا، فَذَكَرْنَا الطِّلَاءَ، فَمِنَّا الْمُرَخِّصُ فِيهِ وَمِنَّا الْكَارِهُ لَهُ، فَأَتَيْتُهُ بَعْدَمَا خُضْنَا فِيهِ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: لَيَشْرَبَنَّ أُنَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا، وَيُضْرَبُ عَلَى رُءُوسِهِمْ بِالْمَعَازِفِ وَالْقَيْنَاتِ، يَخْسِفُ اللهُ بِهِمُ الْأَرْضَ، وَيَجْعَلُ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ.
مالک بن ابی مریم حکمی رحمہ اللہ کہتے ہیں: عبدالرحمن بن غنم اشعری دمشق تشریف لائے، تو ہم میں سے ایک جماعت ان کے پاس جمع ہوئی، اور ہم نے طلاء (کھجور یا انگور کے رس سے بنائی گئی ایک شے) کا ذکر کیا، تو ہم میں سے کچھ لوگ اسے جائز قرار دیتے تھے اور کچھ اسے ناپسند کرتے تھے، تو میں اس بارے میں گفتگو کرنے کے بعد ان کے پاس آیا، تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث بیان کرتے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں کچھ لوگ ضرور شراب پئیں گے، اسے اس کے نام کے علاوہ کسی اور نام سے پکاریں گے، اور ان کے سروں پر باجے اور گانے والیاں بجائی جائیں گی، اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے گا اور ان میں سے کچھ کو بندر اور خنزیر بنا دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3406]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 283، حدیث 3419»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3406 in Urdu