الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
192. حبيب بن فريك
سیدنا حبیب بن فریک رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3533
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ سَلَامَانَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أُمِّهِ، أَنَّ خَالَهَا حَبِيبَ بْنَ فُرَيْكٍ حَدَّثَهَا أَنَّ أَبَاهُ خَرَجَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَيْنَاهُ مُبْيَضَّتَانِ لَا يُبْصِرُ بِهِمَا شَيْئًا، فَسَأَلَهُ: مَا أَصَابَهُ؟ قَالَ: كُنْتُ أَمْرِي جَمَلًا لِي فَوَقَعَتْ رِجْلِي عَلَى بَيْضِ حَيَّةٍ فَأُصِيبَ بَصَرِي، فَنَفَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَيْنِهِ فَأَبْصَرَ فَرَأَيْتُهُ يُدْخِلُ الْخَيْطَ فِي الْإِبْرَةِ وَإِنَّهُ لَابْنُ ثَمَانِينَ وَإِنَّ عَيْنَيْهِ لَمُبْيَضَّتَانِ.
راوی اپنی والدہ سے، وہ اپنے ماموں سیدنا حبیب بن فریک رضی اللہ عنہ سے بیان کرتی ہیں کہ ان کے والد انہیں ساتھ لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے جبکہ والد کی دونوں آنکھیں سفید ہو چکی تھیں اور وہ ان سے کچھ نہیں دیکھ سکتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں اپنا اونٹ ہانک رہا تھا کہ میرے پاؤں سانپ کے انڈوں پر پڑ گئے جس سے میری بینائی متاثر ہو گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھ میں پھونک ماری تو وہ دیکھنے لگے۔ سیدنا حبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ وہ دھاگے کو سوئی میں پرو رہے تھے حالانکہ وہ اسی برس کے تھے اور ان کی دونوں آنکھیں سفید تھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3533]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 25، حدیث 3546»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3533 in Urdu