الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. نسبة سعيد بن زيد رضي الله عنه — ومما أسند سعيد بن زيد رضي الله عنه
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کا نسب — سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 354
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، وَأَبُو زُرْعَةَ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ثَنَا نَوْفَلُ بْنُ مُسَاحِقٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مِنْ أَرْبَى الرِّبَا: اسْتِطَالَةُ الْمَرْءِ فِي عِرْضِ الْمُسْلِمِ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَإِنَّ هَذِهِ الرَّحِمَ شِجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ، مَنْ قَطَعَهَا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑے سود میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی کسی مسلمان کی عزت پر ناحق زبان دراز کرے۔ اور یہ رشتہ داری (رحم) رحمٰن کے نام سے نکلی ہوئی ایک شاخ ہے، جس نے اسے کاٹا اللہ اس پر جنت حرام کر دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 354]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 154، حدیث 357»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 354 in Urdu