الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
202. حابس بن سعد الطائي
سیدنا حابس بن سعد طائی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3551
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، وَأَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، ثَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ غَابِرٍ الْأَلْهَانِيِّ قَالَ: دَخَلَ حَابِسُ بْنُ سَعْدٍ الطَّائِيُّ الْمَسْجِدَ مِنَ السَّحَرِ وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَاسًا يُصَلُّونَ فِي صَدْرِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: الْمُرَاؤُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ أَرْعِبُوهُمْ فَمَنْ رَعَّبَهُمْ فَقَدْ أَطَاعَ اللهَ وَرَسُولَهُ فَقَالَ: إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي مِنَ السَّحَرِ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ.
عبداللہ بن غابر الہانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا حابس بن سعد طائی رضی اللہ عنہ، جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا تھا، سحری کے وقت مسجد میں داخل ہوئے تو کچھ لوگ مسجد کے اگلے حصے میں نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے کہا: رب کعبہ کی قسم! یہ ریاکار ہیں، انہیں ڈرا دو، جو انہیں ڈرائے گا اس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی۔ پھر انہوں نے کہا: ”فرشتے سحری کے وقت مسجد کے اگلے حصے میں نماز پڑھتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3551]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 32، حدیث 3564»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3551 in Urdu