الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
208. حجر بن قيس وقد قيل هو حجر بن عنبس الكندي
سیدنا حجر بن قیس رضی اللہ عنہ، اور کہا جاتا ہے کہ وہ حجر بن عنبس کندی ہیں
حدیث نمبر: 3558
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا مُوسَى بْنُ قَيْسٍ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ حُجْرَ بْنَ عَنْبَسٍ وَقَدْ كَانَ أَكَلَ الدَّمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَشَهِدَ مَعَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْجَمَلَ، وَصِفِّينَ، فَقَالَ: خَطَبَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَاطِمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هِيَ لَكَ يَا عَلِيُّ.
موسیٰ بن قیس حضرمی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے حجر بن عنبس سے سنا - وہ دورِ جاہلیت میں خون کھایا کرتے تھے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ جمل اور صفین میں شریک ہوئے تھے - انہوں نے بیان کیا: سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا رشتہ مانگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے لیے ہیں، اے علی!“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3558]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 34، حدیث 3571»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3558 in Urdu