الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن خباب
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3642
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَبْتَغِي وَجْهَ اللهِ فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللهِ، فَمِنَّا مَنْ ذَهَبَ لَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ كَانَ مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا نَمِرَةٌ كُنَّا إِذَا غَطَّيْنَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ، وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ مِنَ الْإِذْخِرِ وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کر کے آئے، ہم اللہ کی رضا چاہتے تھے، تو ہمارا اجر اللہ کے ذمے واجب ہو گیا۔ پس ہم میں سے کچھ ایسے تھے جو (دنیا سے) چلے گئے اور اپنے اجر میں سے کچھ نہ کھایا، انہی میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے، وہ احد کے دن شہید ہو گئے اور ان کے پاس سوائے ایک دھاری دار چادر کے کچھ نہ تھا۔ جب ہم ان کا سر ڈھانپتے تو ان کے پاؤں نکل آتے، اور جب ہم ان کے پاؤں ڈھانپتے تو ان کا سر نکل آتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور ان کے پاؤں پر اذخر گھاس رکھ دو۔“ اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 68، حدیث 3657»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3642 in Urdu