الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. حارثة بن مضرب، عن خباب
حارثہ بن مضرب کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3660
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ (ح) ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ، قَالَا: ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ وَفِي دَارِهِ حَائِطٌ يُبْنَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُؤْجَرُ فِي نَفَقَتِهِ إِلَّا فِي شَيْءٍ يَجْعَلُهُ فِي التُّرَابِ.
حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان کے گھر میں ایک دیوار تعمیر ہو رہی تھی، تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مومن کو اپنے خرچ پر اجر ملتا ہے سوائے اس کے جو وہ مٹی میں لگائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3660]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 72، حدیث 3675»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3660 in Urdu