الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. عمارة بن خزيمة بن ثابت، عن أبيه
عمارہ بن خزیمہ بن ثابت کی اپنے والد سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3715
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ (ح) ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ (ح) ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا لَيْثُ بْنُ هَارُونَ الْعُكْلِيُّ، قَالُوا: ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زُرَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى فَرَسًا مِنْ سَوَاءِ بْنِ الْحَارِثِ فَجَحَدَهُ فَشَهِدَ لَهُ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى الشَّهَادَةِ وَلَمْ تَكُنْ مَعَهُ حَاضِرًا؟، قَالَ: صَدَّقْتُكَ لَمَّا جِئْتَ بِهِ وَعَلِمْتُ أَنَّكَ لَا تَقُولُ إِلَّا حَقًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَهِدَ لَهُ خُزَيْمَةُ أَوْ شَهِدَ عَلَيْهِ فَحَسْبُهُ.
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواء بن حارث سے ایک گھوڑا خریدا، پھر اس نے انکار کر دیا، تو سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں گواہی دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہیں گواہی دینے پر کس چیز نے آمادہ کیا جبکہ تم وہاں موجود بھی نہیں تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے اس (دین) میں آپ کی تصدیق کی ہے جو آپ لے کر آئے ہیں، اور میں جانتا ہوں کہ آپ حق کے سوا کچھ نہیں کہتے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے حق میں یا جس کے خلاف خزیمہ گواہی دے دیں تو وہی اس کے لیے کافی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3715]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 87، حدیث 3730»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3715 in Urdu