الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. خالد بن الوليد المخزومي " يكنى أبا سليمان وهو خالد بن الوليد بن المغيرة بن عبد الله بن عمر بن مخزوم بن يقظة بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك وأمه لبابة بنت الحارث بن حزن بن بجير بن رويبة بن عبد الله بن هلال بن عامر بن صعصعة وسماه رسول الله صلى
سیدنا خالد بن ولید مخزومی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوسلیمان، اور وہ خالد بن ولید بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم بن یقظہ بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ہیں، ان کی والدہ لبابہ بنت حارث بن حزن بن بجیر بن رویبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصعہ تھیں، اور رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام رکھا
حدیث نمبر: 3789
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا هُشَيْمٌ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ فَقَدَ قَلَنْسُوَةً لَهُ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ، فَقَالَ: اطْلُبُوهَا فَلَمْ يَجِدُوهَا، فَقَالَ: اطْلُبُوهَا، فَوَجَدُوهَا فَإِذَا هِي قَلَنْسُوَةٌ خَلَقَةٌ، فَقَالَ خَالِدٌ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَلَقَ رَأْسَهُ، فَابْتَدَرَ النَّاسُ جَوَانِبَ شَعَرِهِ، فَسَبَقْتُهُمْ إِلَى نَاصِيَتِهِ، فَجَعَلْتُهَا فِي هَذِهِ الْقَلَنْسُوَةِ فَلَمْ أَشْهَدْ قِتَالًا وَهِيَ مَعِي إِلَّا رُزِقْتُ النَّصْرَ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ جنگ یرموک کے دن ان کی ٹوپی گم ہو گئی، تو انہوں نے فرمایا: اسے تلاش کرو، مگر وہ نہ ملی۔ پھر فرمایا: اسے تلاش کرو، تو وہ مل گئی اور وہ ایک بوسیدہ ٹوپی تھی، تو خالد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا اور اپنا سر منڈوایا، لوگ آپ کے بالوں کی طرف لپکے، میں نے ان سے پہلے آپ کی پیشانی کے بال لے لیے اور انہیں اس ٹوپی میں رکھ لیا، سو جب بھی میں کسی جنگ میں شریک ہوا اور یہ میرے ساتھ رہی، مجھے فتح نصیب ہوئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3789]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 104، حدیث 3804»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3789 in Urdu