الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. المقدام بن معدي كرب، عن خالد بن الوليد
مقدام بن معدی کرب کی سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3814
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْمِقْدَامِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ سَمِعَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا خَالِدُ أَذِّنْ فِي النَّاسِ: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى بِالْهَاجِرَةِ، ثُمَّ قَامَ فِي النَّاسِ فَقَالَ: مَا أُحِلُّ أَمْوَالَ الْمُعَاهَدِينَ بِغَيْرِ حَقِّهَا، عَسَى الرَّجُلُ مِنْكُمْ أَنْ يَقُولَ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى أَرِيكَتِهِ مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ حَلَالٍ أَحْلَلْنَاهُ، وَمَا وَجَدْنَا مِنْ حَرَامٍ حَرَّمْنَاهُ، وَإِنِّي أُحَرِّمُ عَلَيْكُمْ أَمْوَالَ الْمُعَاهَدِينَ بِغَيْرِ حَقِّهَا.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے خالد! لوگوں میں اعلان کر دو کہ نماز باجماعت ہونے والی ہے، اور جنت میں صرف مسلمان جان ہی داخل ہو گی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے اور دوپہر کے وقت نماز پڑھائی۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں معاہد لوگوں کے مال ناحق حلال نہیں کرتا، ہو سکتا ہے تم میں سے کوئی شخص اپنے تخت پر ٹیک لگائے یہ کہے: جو ہمیں اللہ عزوجل کی کتاب میں حلال ملا وہی ہم نے حلال کیا، اور جو حرام ملا وہی حرام کیا، اور میں تم پر معاہد لوگوں کے مال ناحق حرام کرتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3814]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 111، حدیث 3829»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3814 in Urdu