الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. رافع بن إسحاق بن طلحة " مولى الشفاء ويقال مولى أبي طلحة، عن أبي أيوب "
رافع بن اسحاق بن طلحہ کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات (رافع الشفاء کے آزاد کردہ غلام تھے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ابوطلحہ کے آزاد کردہ غلام تھے)
حدیث نمبر: 3916
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أَيُّوبَ بِمِصْرَ يَقُولُ: وَاللهِ مَا أَدْرِي مَا أَصْنَعُ بِهَذِهِ الْكَرَابِيسِ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمُ الْغَائِطَ أَوِ الْبَوْلَ فَلَا يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ بِفَرْجِهِ.
رافع بن اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے ابوایوب رضی اللہ عنہ کو مصر میں یہ کہتے سنا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ ان بیت الخلاؤں کا کیا کروں (جو قبلہ رخ بنے ہوئے ہیں)، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جب تم میں سے کوئی قضائے حاجت یا پیشاب کے لیے جائے تو اپنی شرمگاہ کے ساتھ قبلہ رخ نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3916]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 141، حدیث 3931»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3916 in Urdu