الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. علي بن الصلت، عن أبي أيوب
علی بن صلت کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4022
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الصَّلْتِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا، فَقِيلَ لَهُ؟ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهَا فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: إِنَّهَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ، فَأُحِبُّ أَنْ يَرْتَفِعَ لِي فِيهَا عَمَلٌ صَالِحٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ ان سے پوچھا گیا (کہ یہ کیا ہے؟) تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے دیکھا تھا، چنانچہ میں نے آپ سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ گھڑی ہے جس میں آسمان کے دروازے کھلتے ہیں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ اس میں میرا کوئی نیک عمل اوپر پہنچے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4022]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 169، حدیث 4037»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4022 in Urdu