🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
122. أبو محمد الحضرمي، عن أبي أيوب
ابومحمد حضرمی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4074
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي الْوَرْدِ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ يَا أَبَا أَيُّوبَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: تَقُولُ حِينَ تُصْبِحُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ لَا شَرِيكَ لَهُ عَشْرًا، فَمَا قَالَهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ عَشْرَ مِرَارٍ إِلَّا كَتَبَ اللهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَإِلَّا حَطَّ بِهَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَإِلَّا كُنَّ أَفْضَلَ عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أَنْ يَعْتِقَ عَشَرَةً، وَلَا قَالَهَا حِينَ يُمْسِي إِلَّا كَتَبَ اللهُ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوایوب! کیا میں تمہیں ایک بات نہ سکھاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب صبح کرو تو دس مرتبہ کہو: 'اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اس کا کوئی شریک نہیں'۔ کوئی مسلمان بندہ یہ دس مرتبہ نہیں کہتا مگر اللہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے، اور اس کی دس برائیاں مٹا دیتا ہے، اور یہ کلمات اللہ کے نزدیک قیامت کے دن دس غلام آزاد کرنے سے بھی افضل ہوں گے، اور جو شخص شام کے وقت یہ کلمات کہے، اسے بھی اسی طرح کا اجر ملے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4074]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 185، حدیث 4089»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4074 in Urdu