الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. الخرباق
سیدنا خرباق رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4167
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: سَلَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثِ رَكَعَاتٍ مِنَ الْعَصْرِ، فَدَخَلَ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْخِرْبَاقُ، وَكَانَ طَوِيلَ الْيَدَيْنِ، فَقَالَ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَخَرَجَ مُغْضَبًا يَجُرُّ رِدَاءَهُ فَقَالَ: أَصَدَقَ؟ فَقَالُوا: نَعَمْ، فَقَامَ فَصَلَّى تِلْكَ الرَّكْعَةَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی تین رکعتوں میں سلام پھیر دیا، پھر اندر داخل ہو گئے، تو ایک شخص جسے خرباق کہا جاتا تھا اور جس کے ہاتھ لمبے تھے، کھڑا ہوا اور عرض کیا: کیا نماز کم کر دی گئی ہے، یا رسول اللہ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے باہر نکلے اور فرمایا: ”کیا یہ سچ کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے کہا: جی ہاں۔ تو آپ کھڑے ہوئے اور وہ (رہ جانے والی) رکعت پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4167]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 219، حدیث 4182»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4167 in Urdu